سرینگر: مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا پانی چوری کرنے میں ملوث نکلی۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاؤں کا پانی چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارت نے پانی چوری کرنے کے لیے ربر ڈیم ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
دریائے جہلم اور دریائے چناب کے پانی کو ربر ڈیم ٹیکنالوجی سے چوری کیا جا رہا ہے جبکہ دریائے جہلم پر وولر بیراج کے قریب زیریں علاقے میں ربر ڈیم سے پانی چوری کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ربر ڈیم کے ذریعے دریا میں پانی کا بہاؤ عارضی طور پر روکا جاتا ہے اور پانی کی سطح بلند ہونے سے دریا سے پانی کا رخ بھارتی دریاؤں کی جانب موڑ دیا جاتا ہے۔
بھارت ریور لنک منصوبے کے تحت پانی کا رخ موڑ کر بھارتی دریاؤں کی جانب کرتا ہے، ربر ڈیم ٹیکنالوجی کے ذریعے 3 لاکھ ایکڑ فٹ تک پانی چوری ہونے کا خدشہ ہے۔