
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121بہاولپور: حاصل پور میں کار ٹائر برسٹ ہونے کے بعد موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
بہاولپور ریسکیو کنٹرول کے مطابق حاصل پور میں چھونا والا روڈ پر تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے بعد الٹ گئی اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں میں موٹر سائیکل پر سوار 10 سالہ لڑکے اور خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ کار میں سوار 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حاصل پور منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو افراد دم توڑ گئے۔
اسپتال ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ تیسرے زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔