امریکی فوج کی جانب سے اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کی پالیسی پر تحفظات کا انکشاف
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے سینیئر افسران میں اس وقت یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ اسرائیل کی حمایت میں مزید امریکی فوجیوں کی مشرق وسطی کی طرف روانگی خطے میں کشیدگی کی صورتحال میں مزید اضافے کا خطرہ پیدا کردے گی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کیلئے ہماری ملٹری پالیسی کا مقصد اپنی فوجی کارروائیوں اور سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی میں کمی لانا ہے تاہم پینٹاگون میں کچھ سینیئر فوجی حکام اس پالیسی سے ملنے والے نتائج پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطلوبہ نتائج پر سوال اٹھا رہے ہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد پینٹاگون نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فراہم کیا جبکہ ساتھ ہی اپنے ائیرکرافٹ کیریئر ، گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائر اور فائٹر جہاز بھی بھیجے جبکہ 43 ہزار فوجیوں کو بھی خطے میں تعینات کیا۔