اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے جوابی حملے کے ردعمل میں ایران نے کسی قسم کی کارروائی کی تو اسرائیل جوہری ہتھیار ااستعمال کرے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایران نے اسرائیل پر 190 بیلسٹک میزائل داغے تھے جس میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف ائیر بیسز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ایرانی حملے پر ردعمل میں اسرائیلی وزیراعظم نبیامین نیتن یاہو کا کہنا تھا ہم اپنے اصول پر قائم ہیں کہ جو ہم پر حملہ کرے گا ہم اس پر حملہ کر دیں گے۔