برطانوی فٹبالر موٹن اسمیجک پر مخالف ٹیم کے فٹبالر کو کاٹنے کے جرم میں 8میچز کی پابندی عائد
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حیران کن واقعہ گزشتہ ماہ 22 ستمبر کو پیش آیا تھا جب 25 سالہ موٹن اسمیجک نے ایک میچ کے دوران بلیک برن کے فٹبالر اوون بیک کی طرف سے ملنے والے چیلنج کے بعد انھیں کاٹ لیا تھا۔میچ کے بعد ہونے والی کانفرنس میں بلیک برن کے عہدیدار نے اوون بیک کے جسم پر نشان دکھاتے ہوئے بتایا تھا کہ ملوٹن نے دوران میچ اوون بیک کو پیچھے سے پکڑا اور انھیں گردن کے پچھلے حصے پر کاٹ لیا تھا۔دوران میچ فٹبالر نے مخالف کھلاڑی کو کاٹ لیا، پابندی اور بھاری جرمانہ عائد، فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے اسمیجک کیخلاف اس وقت کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی تاہم اب فٹ بال ایسوسی ایشن نے اسمیجک کو سخت سزا سنادی ہے۔