
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121وہاڑی : ایس ایچ او تھانہ دانیوال کی کارروائی، چور گینگ سے 20لاکھ مالیتی موٹر سائیکلیں، گاڑی برآمد
وہاڑی:ایس ایچ او تھانہ دانیوال مظہر فرید گوندل کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن،ہارون عرف ڈاکٹر گینگ گرفتار 20 لاکھ 65 ہزار مالیتی 12 عدد موٹر سائیکلز اور ایک مہران کار برآمد 13 مقدمات یکسو ،علاقے کے لوگوں کا زبردست کاروائی پر زبردست خراج تحسین ،عوام کے جان و مال کے دشمن کسی ریایت کے مستحق نہیں بلا تفریق سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ایس ایچ او مظہر فرید گوندل تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی ہدایت اور ڈی ایس پی اشرف تبسم کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ دانیوال مظہر فرید گوندل نے موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ممبران کو گرفتار کر کے 13 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 20 لاکھ 65 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کیا، گرفتار گینگ کے ممبران میں ہارون ، عباس اور عادل شامل ہیں جن سے 12 عدد موٹر سائیکل اور 1 مہران کار برآمد کی گئی اس موقع پر ایس ایچ او مظہر فرید گوندل کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں،عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔