چوک میتلا (کرائم رپورٹر )معروف سماجی تنظیم اے ایس بی ایف کے زیراہتمام تین روزہ دسویں فری آئی کیمپ کا افتتاح حاجی فیاض حسین تھہیم کے صاحبزادے عمر فیاض تھہیم اور ابوبکر فیاض تھہیم و دیگر معروف ماہر تعلیم استاد محترم سید شوکت حسین شاہ صاحب ۔ حاجی محمد شفیق۔ رب نواز خان سندھڑ۔ڈاکٹر عبدالحمید بھٹی۔عبدالرشید خان سندھڑ۔مولا نا عبدالعزیز۔نوشاد احمد خان صدر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور ۔رانا امجد نائب صدر پریس کلب رجسٹرڈ چوک میتلا ۔ملک عباس میتلا۔ آصف حسین شاہ۔ حاجی سعید خان منیس ماسٹر وقار نے تین روہ ۔فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا دسواں فری آئی کیمپ تین روز جاری رہے گا اس موقع پر حاجی فیاض حسین تھہیم کے بیٹے عمر فیاض تھہیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب لاچاروں کی خدمت ہمارا شیوہ ہے انشا اللہ غریب عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اس موقع پر ڈاکٹرز سر جنز اور سٹاف بھی موجود تھا مہمانوں نے کیمپ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا عورتوں کے لئے پردہ کا علیحدہ انتظامات کئے کئے ہیں شہریوں مہمانوں نے حاجی فیاض حسین تھہیم کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ اے ایس بی ایف کے چیئر مین کو اس نیکی کو اللہ پاک اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے آمین ۔