اسرائیل کو ایرانی حملے کا جواب دینے بارے امریکی وزیرخارجہ کا بیان سامنے آگیا
تل ابیب: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دے کہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہو۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ان دنوں مشرق وسطی کے دورے پر ہیں اور اسرائیل سے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہیکہ کامیابیوں کوپائیداراسٹریٹجک کامیابی میں بدل دیاجائے۔ اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا اب ہمیں یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمیاور اس کے بعدکی پلاننگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ خطے میں مختلف سمت کی جانب بڑھنے کا یہ غیرمعمولی موقع ہے۔اسرائیل کے ایران پر حملے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دیکہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہو۔