
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121وینا ملک نے نفسیات میں ڈگری حاصل کرلی
پاکستان کی بے باک اداکارہ وینا ملک نے میڈیا سے دوری کے دوران نفسیات میں اپنی پڑھائی مکمل کرلی ہے۔وینا ملک جو کچھ عرصے سے میڈیا اور ڈراموں سے دور رہی ہیں، انھوں نے بتایا کہ میڈیا سے اس بریک کے دوران انھوں نے سائیکالوجی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کے امتحانات بھی دیئے ہیں، جس کا ابھی نتیجہ نہیں آیا۔وینا کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہارورڈ میڈیکل اسکول سے ذہنی صحت کے حوالے سے کچھ کورسز میں سرٹیفکیٹس بھی حاصل کیے ہیں۔اداکارہ نے میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کے متعلق بتایا کہ میں منظر عام سے ہٹ گئی تھی لیکن اس دوران میں نے بہت سی چیزیں کیں جو میرے لیے بہت کارآمد رہیں، میں نے اس بریک کے دوران اپنی ساری توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کیے رکھی۔وینا نے مزید کہا کہ پہلے ترجیحات میں صرف کیریئر تھا مگر اب اور بھی ترجیحات ہیں، سو کوئی بھی پروجیکٹ لینے سے پہلے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔وینا ملک کا نام اداکاری اور ٹی وی پروگرام کی میزبانی کے علاوہ بہت سے تنازعات کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔وینا ملک نے بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 4 میں بھی کام کیا تھا، جہاں اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ کچھ نازیبا مناظر کے باعث ان کا نام تنازعات کا شکار ہوا۔