بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری خان آج اپنی شادی کی 33 ویں سالگرہ منارہے ہیں
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری خان آج اپنی شادی کی 33 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ان 33سالوں کے دوران جہاں شاہ رخ نے ایک عام اداکار سے سپر اسٹار بننے تک کا سفر طے کیا وہیں بالی وڈ کنگ کی ذاتی زندگی میں کئی اتار چڑھا دیکھنے میں آئے جن کا اعتراف شاہ رخ اپنے کئی انٹرویوز میں کرتے آئے ہیں۔شاہ رخ اور گوری کی شادی کی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی میڈیا پر سپر اسٹار کا گوری سے متعلق ایک اعترافی بیان شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بدتمیزیوں پر اہلیہ گوری کے رویے پر بات کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں سلمان خان کے شو دس کا دم میں شاہ رخ خان شریک ہوئے تھے جس دوران انہوں نے اپنی اہلیہ گوری کی طرف سے ملنے والی سپورٹ پر بات کی تھی ۔شاہ رخ نے کہا تھا کہ جب بھی کوئی دوست غلطی کرے یا کوئی برا کام کرے تو اس کے پاس گوری جیسا ساتھی ہونا چاہیے، میں نے بہت سی غلطیاں کی ہیں، بدتمیزیاں کی ہیں، بہت گھٹیا پن کیا ہے لیکن گوری نے خاموش رہ کر میرا خیال رکھا ہے ۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 25 اکتوبر 1991 کو ہندو مذہب کی روایت کے مطابق تقریب میں گوری چھبر سے شادی کی تھی، ان کے 3 بچے آریان خان، سہانا خان اور ابرام خان ہیں۔