ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے رحم کی اپیل پر تفصیلات کا انتظار ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس دلوں کو لگتا ہے لیکن امریکا میں ایک سزا یافتہ فرد صرف رحم کی اپیل کر سکتا ہے۔
اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا عافیہ صدیقی کا خاص کیس ہے جو دلوں کو لگتا ہے، جن حالات میں انہیں گرفتار کیا گیا اور ان کو سزا ملی تو اس پر ملک میں بڑی بحث ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں ایک سزا یافتہ فرد صرف رحم کی اپیل کر سکتا ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے رحم کی اپیل پر تفصیلات کا انتظار ہے۔