لودھراں: ڈ ی پی او کامران ممتاز کی 17ویں کورین انٹرنیشنل تیکوانڈو چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد
لودھراں(اردو جائزہ)کھیل کے میدان سے ہر اچھی خبر کھیل کی ترقی اور فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کامران ممتاز نے 17ویں کورین انٹرنیشنل تیکوانڈو چیمپئن شپ کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او کامران ممتاز نے چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والی لڑکیوں کو اعزازات سے نوازا۔اس موقع پر پر کوچ تیکوانڈو ضمیر ہاشمی ، عابد منگلا اور پی آر او خان بہادر بھی موجود تھے۔ٹریفک اسسٹنٹ رفعت مختار نے لودھراں پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا جبکی سٹوڈنٹ عائشہ مہر اشرف سیال نے انٹرسکول تیکوانڈو چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر ضلع کا نام روشن کیا۔انٹرنیشنل تیکوانڈو چیمپئن شپ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں پر ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ڈی پی او سے ملاقات کرتے ہوئے کوچ تیکوانڈو ضمیر ہاشمی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا یہ عزم ہے کہ پاکستان اور ضلع کا نام روشن کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کھلاڑیوں نے محنت سے کامیابی حاصل کی اور مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ ملک کا پرچم سربلند کرنے والے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں اور کھیل کے میدان سے ہر اچھی خبر کھیل کی ترقی اور فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔