ہمارے معاشرے کو جہیز سے پرہیز کرنا چاہیے،اداکارآریز خان
پاکستان شوبز کے اداکار آریز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے کو جہیز سے پرہیز کرنا چاہیے۔اداکارہ حبا بخاری کے شوہر آریز احمد نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس پر ایک مداح نے اداکار سے بہن کی شادی کیلئے جہیز کی مدد مانگی۔مداح نے لکھا کہ سر جہیز چاہیئے بہن کی شادی ہے جہیز نہیں ہے۔جس پر آریز احمد نے مداح کو ہدایت کرتے ہوئے لکھا کہ جہیز سے پرہیز، اگر لڑکا جہیز کی ڈیمانڈ کر رہا ہے تو منع کر دیں، اللہ پر بھروسہ رکھیں۔