عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا 4630 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا 65 ڈالر کم ہوکر 2762 ڈالر فی اونس ہے۔