نادیہ خان نے کم عمری میں کی گئی شادی کی وجہ بتادی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔نادیہ خان نے حال ہی میں پروگرام میں کم عمری میں ہونے والی اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھ پر والدین کی طرف سے شادی کا کوئی دباو نہیں تھا، اس وقت میرا اپنا ہی دماغ خراب ہو گیا تھا، میں نے خود اپنے سر اور پائوں پر کلہاڑی ماری۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد تو میرے شادی کے فیصلے کے خلاف تھے اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے لیکن شاید اس وقت میرے شادی کرنے کی وجہ میرے ارد گرد کا ماحول تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت میں اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھ کر یہ سوچنے لگی تھی کہ سب کی شادیاں ہو رہی ہیں بس میں ہی اکیلی رہ گئی ہوں، مجھے کوئی تجربہ تو تھا نہیں اس وقت کہ ضروری نہیں ہے اگر آپ کو کسی سے محبت ہو گئی ہے تو اس کے ساتھ آپ کی شادی بھی کامیاب ہوگی۔نادیہ نے کہا کہ بس وہ شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی کیونکہ اس وقت میرا کیرئیر بہت اچھا تھا اور میں دنیا گھوم رہی تھی لیکن بس اچانک دماغ خراب ہوا تو یہ مکمل طور میری اپنی غلطی ہے کیونکہ میں اپنے والدین کی بات مان کر اس شادی سے بچ سکتی تھی۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میری والدہ کو خواب میں بھی نظر آیا تھا کہ یہ شادی میرے لیے صحیح نہیں ہے، میرے والد کو میرے شادی کے فیصلے پر سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ ابھی شادی کے لیے وقت صحیح نہیں ہے کیونکہ میں اس وقت صرف 20 سال کی تھی۔نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میں تو شادی کا لڈو کھا کر بہت عرصے تک پچھتائی ہوں لیکن شادی کے بعد سب سے خوبصورت چیز جو مجھے ملی وہ میرے بچے ہیں۔