پاکستان نے آسٹریلیا 9وکٹو سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی
بولرز کے بعد بیٹرز کی بھی شاندار پرفارمنس، دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز ایک ایک سے برابر۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 137 رنز پر ہوا جب عبد اللہ شفیق 64 رنز بناکر آٹ ہوئے۔قبل ازیں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا، جیک فریسر 13 رنز بنا کر کیچ آٹ ہوئے جبکہ میتھیو شارٹ کو شاہین نے ایل بی ڈبلیو کیا۔