آسٹریلیا کیخلاف 5 وکٹیں، حارث رئوف نے شاہین، ثقلین اور مشتاق احمد کا ریکارڈ توڑ دیا
قومی کرکٹر حارث رف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم سنگ میل اپنے نام کرلیا۔حارث رف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، اس کارکردگی کے ساتھ حارث نے ون ڈے کیرئیر میں اہم سنگ میل اپنے نام کرلیا ہے۔لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام سے ابھرنے والے حارث رف نے 30 اکتوبر 2020 کو ون ڈے ڈیبیو کیا جس کے بعد سے حارث نے 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کہ اس عرصے میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔اس دوران صرف عمان کے بلال خان 83 وکٹوں کے ساتھ حارث سے آگے ہیں اور عمان آئی سی سی میں ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے۔حارث کی یہ پاکستان کے کسی بھی بولر کے کیرئیر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی ہیں، ایڈیلیڈ میں5 وکٹ لے کر انہوں نے اسپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا جو اپنے ابتدائی 39 میچوں میں 76 ، 76 وکٹیں حاصل کرچکے تھے۔دنیا کے دیگر فاسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 39 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کی ہیں اور عمان کے بلال خان کی 83 وکٹیں بھی 39 میچز میں ہیں۔نیپالی اسپنر سندیپ لمیچانے نے ابتدائی 39 ون ڈے میں 93 اور افغانستان کے راشد خان نے 90 جب کہ بھارت کے کلدیپ یادیو نے 77 وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔