
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121لندن: برطانیہ میں طوفان برٹ کے سبب ہونے والی شدید بارشوں کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان برٹ کے سبب شدید بارشیں ہونے کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ مختلف واقعات میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طوفان کے سبب لندن سے ویسٹ انگلینڈ اور ویلز تک آمدورفت میں خلل ہے اور برطانیہ بھر میں روڈ، ریل، ائیر، فیری سروس متاثر ہے۔
انگلینڈ میں 161 فلڈ وارننگز اور 213 فلڈ الرٹس جاری کیے گئے جب کہ ویلز میں 22 فلڈ وارننگز اور اسکاٹ لینڈ میں فلڈ کی 4 وارننگز جاری کی گئی ہیں۔
برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ جنوبی ویلز میں مختلف مقامات پر 100 ملی میٹر تک بارش ہوئی جب کہ اسکاٹ لینڈ میں70 میل فی گھنٹہ کی رفتار والی شدید ہواؤں کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔