
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کو شوٹنگ سیٹ پر گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام سے دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈ یا کے مطابق زیر حراست شخص رواں ہفتے زبردستی سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ میں گھس گیا تھا۔ جس کے بعد اس نے اداکار سے سامنا ہونے پر سوال کیا کہ کیا بشنوئی کو فون کروں؟ بعد ازاں پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص کو مزید تفتیش کے لیے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دے کر تاوان مانگنے والے افراد کو پولیس گرفتار کرچکی ہے۔
حال ہی میں اداکار کو دھمکی آمیزپیغام بھیجنےکےالزام میں ایک نغمہ نگار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار شخص کے حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا تھاکہ ملزم نغمہ نگار ہے۔ جس پر الزام ہے کہ اس نے اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ بھارتی روپے گینگسٹر کے نام پرطلب کیے تھے۔
دوسری جانب بھارت کا بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کو متعدد بار جان سے مارنے اور کروڑوں روپے تاوان کی دھمکیاں دے چکا ہے۔ جب کہ سلمان کے قریبی دوست و سیاست دان بابا صدیقی کو بھی لارنس بشنوئی گینگ نے ہی قتل کیاہے۔