
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے ’ارطغرل غازی‘ کی عالمی شہرت کا سہرا پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کے سر سجا دیا۔ پاکستانیوں نے ارطغرل غازی کو دنیا بھر میں مقبول بنایا: انگین آلتان
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگین آلتان نے حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران کی گئی گفتگو میں انگین آلتان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غاز ی ‘ پر ناظرین نے خاص توجہ دی لیکن اس ڈرامے کو ترکیے اور دنیا بھر کے شائقین کے برعکس پاکستانی شائقین سے زیادہ محبت ملی۔
انگین آلتان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی‘ دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان میں بے حد مقبول رہی، اس کردار کو پاکستانی عوام نے بے حد پسند کیا، دنیا بھر کے ناظرین ایک دوسرے سے مماثل ہو سکتے ہیں لیکن پاکستان میں یہ پسند ایک منفرد قسم کی ہے۔
دوران گفتگو انگین آلتان نے ارطغرل غاز ی کے کردار سے اپنی ذاتی زندگی پر پڑنے والے ا ثر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کردار نے مجھے تبدیل کرنے کے بجائے خاصا متاثر کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میرے لیے ہر کردار اہم ہے لیکن ارطغرل خاص تھا کیونکہ اس نے مجھے پوری دنیا میں مقبولیت بخشی‘۔
مزید برآں انگین آلتان نے مستقبل میں جدید ترکیے کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔