
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے۔ کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی، ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحلی شہر ملیبو میں 3 دن قبل جنگلات میں لگنے والی آگ مسلسل پھیل ہی ہے جس نے اب تک 4 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے باعث 6 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں جب کہ آگ 6 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور کچھ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ 2 ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔