
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121’ پشپا ٹو ‘ کے سپر اسٹار الو ارجن گرفتار۔ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن کو پولیس نے بھگدڑ کے کیس میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ’ پشپا 2 ‘ کے پریمیئر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک ہوئی تھی جب کہ ان کے دو بیٹے بھی شدید زخمی ہوئے تھے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اداکار الو ارجن کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے کے معاملے پر تلنگانہ پولیس نے گرفتار کیا ہے، پولیس اہلکار آج صبح الو ارجن کے گھر پہنچے اور انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ اپنی تحویل میں لے کر تھانے چلے گئے۔
بھارتی میڈیا پر الو ارجن کی گرفتاری کے وقت کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
الو ارجن سمیت ان کی سکیورٹی ٹیم اور سندھیا تھیٹر کی انتظامیہ کے خلاف قتل و تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ تلنگانہ پولیس کو اس بات کی ا طلاع نہیں دی گئی کہ الو ارجن اسکریننگ کے لیے سندھیا تھیٹر آنے والے تھےجب کہ تھیٹر انتظامیہ اس آمد سےآگاہ تھی۔