
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121بھارت میں ایک شخص کی آخری رسومات کے دوران شہد کی مکھیوں کے حملے سے تقریباً 50 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر جے پور میں اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کی آخری رسومات جاری تھیں کہ اسی دوران شہد کی مکھیاں آگ کی گرمی کی وجہ سے چھتے سے باہر آئیں اور لوگوں پر حملہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہد کی مکھیوں کے حملے سے 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طبی امداد کے بعد زیادہ تر لوگوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔