
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑنے اور فلسطینیوں پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری پر پھٹ پڑے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے لکھا کہ ’ایک دن میں 130 سے زائد بچے مارے گئے اور بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کو توڑا گیا ہے‘۔
آسٹریلوی کرکٹر نے لکھا کہ ’تصور کریں اگر یہ سب دوسری طرف سے ہوتا توکتنے غصےکا اظہارکیا جاتا، یہ فلسطینی بچے بس تاریخ میں نمبرز بن کر رہ جائیں گے، ان کے بھی نام ہیں، مائیں، باپ، بہنیں اور بھائی ہیں جیسا کہ آپ کے ہیں‘۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے سحری کے وقت امریکی ساختہ بموں سے وحشیانہ بم باری کی۔
وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 400 سے زائد افراد شہید ہوئے۔