
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے عمران خان کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔
رانا ثنااللہ کی جرگہ میں گفتگو کی تفصیلات آج شب 10 بجکر 5 منٹ پر جیونیوز پر پیش کی جائے گی۔
اس سے قبل دیے گئے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، عمران خان کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔