
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121کینیڈا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے کہا کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کر دے گی۔
ادھر آئی ایم ایف نے بھی امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سست شرح نمو کے وقت عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرے۔
یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے ’بڑا دھچکا‘ قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کی تیاری کا اعلان کردیا جبکہ فرانسیسی حکومت نے کہا کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔
اس کے علاوہ چین نے نئے ٹیرف منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور اسی حوالے سے جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا اقدام غیر منصفانہ ہے۔