ڈونلڈ ٹرمپ کا جیتنے کی صورت میں کنفیڈریٹس کو پھر سے اہمیت دینے کا عندیہ
سابق امریکی صدر اور ریپلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن جیتنے کی صورت میں کنفیڈریٹس کو پھر سے اہمیت دینے کی ٹھان لی۔کنفیڈریٹ لیڈر کے نام پر ہونے کے سبب امریکی فوج نے اپنے سب سے بڑے اڈوں میں سے ایک کا نام پچھلے سال تبدیل کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر بنے تو فورٹ لبرٹی کا نام پھر سے فورٹ بریگ رکھ دیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہاکہ سیلاب سے 200 افراد ہلاک اور 200 لاپتا ہیں، بائیڈن انتظامیہ نے مناسب امدادی کارروائی نہیں کی۔ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی کی طرف نہیں پلٹیں گے، آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ دور میں آٹو اور مینوفیکچرنگ شعبے میں نوکریاں گئیں، ٹرمپ اپنے وعدے کبھی پورے نہیں کرتے۔