اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات
برطانوی میڈیا نے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہیکہ حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین شہید ہوچکے ہیں۔گزشتہ دو روز سے بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا۔سوشل میڈیا پوسٹ، ٹی وی اور گاڑیوں کے میٹرز، اسرائیل نے حزب اللہ قیادت کو کیسے تلاش کیا؟ برطانوی اخبار کے انکشافات ۔برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی سکیورٹی ذرائع نیکہا ہیکہ بیروت کیجنوب میں جاری مسلسل اسرائیلی حملوں کیسبب ریسکیو ورکرز اس اسرائیلی حملیکا نشانہ بننے والے مقام تک نہیں پہنچ پا رہے جس میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کے مارے جانیکی اطلاعات ہیں۔لبنانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملیکے بعد سے رابطے میں نہیں ہیں۔