نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ 20سال کی بجائے 30سال کی عمر میں شادی کریں،اداکارہ ثروت گیلانی
پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے نوجوانوں کو شادی سے متعلق مشورہ دیدیا۔حال ہی میں ثروت گیلانی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی اور تعلقات سے متعلق گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ثروت گیلانی نے بتایا کہ کس طرح ارینج میرج بعض اوقات محبت کی شادیوں پر سبقت لے جاتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ آج کل کوئی ضمانت نہیں ہے، ارینج میرج میں لوگوں کو ایک دوسرے سے کوئی امید نہیں ہوتی اور یہ شادیاں کامیاب بھی ہوجاتی ہیں جب کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ 6 سال کی محبت کا تعلق کچھ منٹوں میں بھی ختم ہوجاتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ فیصلے لینے کیلئے مضبوط ہوں۔ثروت گیلانی نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 20 سال کی عمر میں شادی ہرگز نہیں کریں بلکہ 30 سال کی عمر میں شادی کریں کیونکہ 20 سال کی عمر میں آپ کنفیوژڈ ہوتے ہیں، اس لیے پہلے سمجھدار ہونا ضروری ہے۔