
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121اسلام آباد:شہریار چوہدری میرے نئے جیون ساتھی ہیں، وینا ملک
اسلام آباد: پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ وینا ملک نے حال ہی میں اپنے نئے جیون ساتھی کی خوبیوں کا تذکرہ کیا۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ شہریار چوہدری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کم عمری میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی، لیکن یہ میری غلطی تھی جسے اب میں دہرانا نہیں چاہتی۔اپنے نئے جیون ساتھی شہریار چوہدری کے حوالے سے وینا ملک نے کہا کہ ان کا تعلق بھی میری طرح اسلام آباد سے ہی ہے، ہماری چند ملاقاتیں ہوئیں ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار چوہدری کو خوبصورت انسان پایا۔ وینا ملک نے کہا کہ شہریار چوہدری کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے وہ ایک اعلی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قران بھی ہیں اور اسی خوبی نے مجھے ہاں کہنے پر مجبور کیا۔واضح رہے وینا ملک کے اپنے سابقہ شوہر بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دو بچے بھی ہیں۔