راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 267رنز پر آئوٹ، ساجد خان کی شاندار 6وکٹیں
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پوڑی ٹیم پہلی اننگز میں 276 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔اسپنر ساجد خان نے چھ جب کہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ بولر زاہد محمود نے ایک شکار کیا۔راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹاس کبھی پلان کے مطاق ہوجاتا ہے کبھی نہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔واضح رہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم 3 اسپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اتری جب کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اوپننگ کی۔پلیئنگ الیون میں شان مسعود، کامران غلام، سعودشکیل، محمدرضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔