simple-custom-post-order domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکہ:زمین پر ملنے والے کرنسی نوٹ نے غریب شخص کو کروڑوں روپے کا مالک بنا دیا
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں جب ایک شخص 22 اکتوبر کو گھر کا سامان خریدنے کے دکان پر جا رہا تھا تو اسے اندازہ نہیں تھا کہ قسمت اس کے ساتھ ہے۔بڑھئی کا کام کرنے والے جیری ہکس Banner Elk نامی قصبے کے رہائشی ہیں اور دکان کی پارکنگ لاٹ میں انہیں 20 ڈالرز کا نوٹ ملا۔انہوں نے اس نوٹ سے ایک لاٹری ٹکٹ خریدا اور 10 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 28 کروڑ پاکستانی روپے) جیت لیے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس لاٹری ٹکٹ کی بجائے کوئی اور ٹکٹ خریدنا چاہتے تھے مگر وہ دکان میں موجود نہیں تھا۔انہیں 25 اکتوبر کو انعامی رقم دی گئی اور جیری ہکس نے پوری رقم ایک ساتھ لینے کا فیصلہ کیا۔ٹیکسوں کی کٹوتی کے بعد وہ 4 لاکھ 29 ہزار ڈالرز اپنے گھر لے گئے اور وہ اس رقم کو اپنے بچوں پر خرچ کرنا چاہتے ہیں جبکہ 56 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔مگر اس سب سے پہلے وہ اپنی کامیابی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم سب ایک مقامی ہوٹل میں جاکر وہاں جو کچھ موجود ہوگا وہ سب کھائیں گے۔