پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا و204رنز کا ہدف ، آسٹریلیا کے 162رنز پر 7 کھلاڑی آوٹ
پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا ہے۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ میزبان ٹیم کے 6 کھلاڑی آٹ ہوچکے ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبرن کے کرکٹ گرانڈ پر مدمقابل ہیں، جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آٹ ہوگئی، صائم ایوب 1 رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آٹ ہوئے۔بابر اعظم اور ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آٹ کیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بنے۔سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جب کہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آٹ ہوئے، عرفان خان 22 رنز پر رن آٹ ہوئے۔نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے 40 اور حارث رف کو ایڈم زمپا نے صفر پر آٹ کیا۔پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رف اور محمد حسنین شامل ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔