
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121شاہ رخ خان سے ملاقات کی مداح کی خواہش95 روز بعد پوری ہوگئی
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے گھر ‘منت’ کے باہر 95 دنوں سے کھڑے مداح سے بلآخر ملاقات کرلی۔شاہ رخ خان اپنی سالگرہ ہر سال بڑے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں اور اس دن ان کی رہائش گاہ منت کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہوتی ہے جس وجہ سے اداکار بالکنی میں آکر باہر جمع ہونے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔تاہم اس سال اداکار نے اپنی سالگرہ صرف اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ منائی جس وجہ سے ان کے مداح بالکنی پر اپنے پسندیدہ ہیرو کی جھلک نہ دیکھ سکے لیکن ان مداحوں میں ایک خوش نصیب مداح ایسا بھی تھا جس سے کنگ خان نے ملاقات کی۔شاہ رخ خان 59 ویں سالگرہ پر ہمیشہ کی طرح ‘منت’ کی بالکونی میں کیوں نہیں آئے؟میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مداح کا نام شیر محمد ہے جس کا تعلق ریاست جھارکھنڈ سے ہے، وہ شاہ رخ کے گھر ‘منت کے باہر 95 روز سے کھڑا ملاقات کا منتظر تھا جس کی خواہش اداکار نے پوری کردی۔