
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121کیلا نیند کی گولیوں سے بھی جلدی سلانے والا جادوئی پھل، طبی ماہر کا انکشاف
آج کل جس قسم کی روٹین ہے ایسے میں اسٹریس اور انزائٹی جیسے امراض بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں، نوجوان ہوں یا بڑی عمر کے افراد، انہیں سونے کے لیے نیند کی گولیوں کی ضرورت پڑتی ہے۔سوشل میڈیا نے جہاں عوام کو فائدے پہنچائے ہیں وہیں بے شمار نقصانات بھی تحفے میں دیے، جس میں سب سے بڑا نقصان یہ کہ ہر شخص کی صحت پر سوشل میڈیا منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور جب انسان ذہنی طور پر پریشان ہو تو اسے پرسکون نیند کے لیے گولیاں لینی پڑتی ہیں۔ویب سائٹ ‘سری لائیو’ کی ایک رپورٹ کے مطابق نیند سے متعلق طبی ماہر ڈاکٹر مائیکل بروس جنہیں ‘سلیپ ڈاکٹر’ (Sleep Doctor) کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے نیند کی گولیوں سے بھی جلدی نیند آنے کا طریقہ بتایا ہے۔ڈاکٹر مائیکل بروس نے ‘کیلے’ کو وہ جادوئی پھل قرار دیا جو جلد از جلد نیند لا سکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل کیلا کھانے سے نیند اچھی اور جلد آتی ہے۔ ڈاکٹر بروس نے واضح کیا کہ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ کیلا صبح کے وقت جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے جب کہ اس کے برعکس اسے رات میں کھانے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کیلے کو ‘قدرتی نیند آور گولی’ کا نام دیا کیوں کہ اس کے اندر میگنیشم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر بروس نے دیگر پھلوں کے کھانے کو بھی سراہا جو انسان کی اچھی نیند کے لیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں جس میں کیلے کے بعد کیوی کا نمبر ہے۔ کیوی دماغ میں سیروٹنن بڑھاتا ہے جو سکون آور ہارمون ہے اور نیند سے پہلے کچھ سستانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ڈاکٹر مائیکل کے مطابق سونے سے قبل دہی یا اناناس کھانا بھی انتہائی مفید ہے۔دوسری جانب ماہرین کے مطابق کیلا میگنیشم سے بھرپور ہوتا ہے اور میگنیشیم آرام اور نیند کے لیے ایک ضروری غذائی عنصر ہے۔ ایک اوسط حجم (126 گرام) کے کیلے کے اندر تقریبا 34 ملی گرام میگنیشم پایا جاتا ہے۔