انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے جمعرا ت کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی کو پاکستان میں اسکردو ، ہنزہ اور مظفر آباد کے علاقوں میں لے جانے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے سلسلے میں پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شیڈول کا نوٹس لیا ہے اور پی سی بی کو ان شہروں میں ٹرافی کو نہ لے جانے کا کہا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی سے کہا ہے کہ ٹور کے دوران ٹرافی جن جن شہروں میں جانی ہے اس کو موڈیفائی کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کی ٹرافی دبئی سے اسلام اباد پہنچائی تھی۔