
اہم خبریں
visual-link-preview
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121نشتر اسپتال انتظامیہ نے ڈائیلیسز یونٹ میں نئے مریضوں کےعلاج پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کے بعد پہلے سے رجسٹرڈ 240 مریض ہی ڈائیلیسز کروا سکتے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ نئے مریضوں کے ڈائیلیسز کروانے پر پابندی عارضی ہے جو جلد ہی حفاظتی انتظامات مکمل کرکے ختم کردی جائے گی۔
دوسری جانب ایڈز وائرس مریضوں میں منتقل ہونے کیلئے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی انکوائری مکمل ہوگئی جس کے بعد کمیشن گزشتہ روز ہی واپس
اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ آج سیکرٹری ہیلتھ کو پیش کی جائے گی اور کمیشن رپورٹ کی روشنی میں ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈائیلیسز یونٹ سے اب تک 25 مریضوں میں ایڈز منتقلی کی تصدیق ہوچکی ہے۔
چند روز قبل نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔
اسپتال انتظامیہ کا بتانا تھا کہ درجنوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہے۔
لاہور روانہ ہوگیا۔