https://www.urdujaeza.com Sat, 29 Mar 2025 10:30:34 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.2 https://www.urdujaeza.com/wp-content/uploads/2023/06/cropped-Urdu-Jaiza-2-32x32.png https://www.urdujaeza.com 32 32 بلوچستان میں بی این پی کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا، اختر مینگل سمیت تمام شرکا محفوظ رہے https://www.urdujaeza.com/archives/29301 https://www.urdujaeza.com/archives/29301#respond Sat, 29 Mar 2025 10:30:34 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29301 ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے لک پاس […]

The post بلوچستان میں بی این پی کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا، اختر مینگل سمیت تمام شرکا محفوظ رہے first appeared on .

]]>
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے لک پاس خودکش دھماکے کے مقام سے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا، دھماکے مین سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ حکومت گزشتہ رات سے بی این پی کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں، بی این پی کے وفد کی گزشتہ رات انتظامیہ سے ملاقات ہوئی، آج حکومتی وفد نےسردار اختر مینگل سے ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔

شاہد رند نے بتایا کہ حکومتی ٹیم بی این پی کے وفد سے ملاقات کے لیے جا رہی تھی کہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا، دھماکے میں سردار اختر مینگل اور بی این پی کی قیادت سمیت تمام شرکا محفوظ رہے، بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کررہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دشمن صورت حال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اس لیے سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ حکومت سے تعاون کریں، صوبائی حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے اور ڈائیلاگ کر بھی رہی ہے، سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، بات چیت سے صورتحال بہتر بنانے میں مدد کریں، امید ہے کہ بہتر راستہ نکلے گا۔

دوسری جانب سردار اختر مینگل کا لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا دھرنا جاری رہے گا، راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا، ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

The post بلوچستان میں بی این پی کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا، اختر مینگل سمیت تمام شرکا محفوظ رہے first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29301/feed 0
دنیا کی سب سے لمبی دم والی بلی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا https://www.urdujaeza.com/archives/29297 https://www.urdujaeza.com/archives/29297#respond Sat, 29 Mar 2025 10:20:26 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29297 دنیا بھر میں بلیوں کی کئی نسلیں پائی جاتی ہیں […]

The post دنیا کی سب سے لمبی دم والی بلی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا first appeared on .

]]>
دنیا بھر میں بلیوں کی کئی نسلیں پائی جاتی ہیں جنہیں لوگ پالتو جانور کے طور پر گھر میں پالتے ہیں۔ دنیا کی سب سے لمبی دم والی بلی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

امریکا سے تعلق رکھنے والی پگسلے ایڈمز نامی یہ بلی اپنی لمبی دم کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔

یہ ایک سرمئی رنگ اور بڑے بالوں والی بلی ہے اور اس کا تعلق مین کوون نسل سے ہے۔

پگسلے کی عمر 2 سال ہے اور اس کی دم کی لمبائی 18.5 انچ ہے جس کی وجہ سے یہ پالتو بلی خاص اور منفرد بن گئی ہے اور اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنی جگہ بنا لی ہے۔

اس بلی کے مالک نے بتایا کہ یہ اکیلی نہیں بلکہ اس کے 2 بہن بھائی اور بھی ہیں اور یہ ایک کھیل کود کرنے والی بلی ہے۔

The post دنیا کی سب سے لمبی دم والی بلی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29297/feed 0
صابن اور پتنگیں بیچنے والا لڑکا جس نے اداکاری میں امیتابھ بچن کو بھی ٹف ٹائم دیا https://www.urdujaeza.com/archives/29294 https://www.urdujaeza.com/archives/29294#respond Sat, 29 Mar 2025 10:16:51 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29294 بالی وڈ کے سینئر  اداکار اور معروف کامیڈین جگدیپ 81 […]

The post صابن اور پتنگیں بیچنے والا لڑکا جس نے اداکاری میں امیتابھ بچن کو بھی ٹف ٹائم دیا first appeared on .

]]>
بالی وڈ کے سینئر  اداکار اور معروف کامیڈین جگدیپ 81 سال کی عمر میں 2020 میں اس دنیا سے رخصت ہوئے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جگدیپ نے اپنے بالی وڈ کیرئیر سے قبل سڑکوں پر صابن اور پتنگیں بھی فروخت کیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست مدھیہ پردیش میں پیدا ہونے والے جگدیپ کا اصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1951 میں فلم افسانہ سے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا۔

7 دہائیوں پر مشتمل کیرئیر اور 400 سے زائد فلمیں

 جگدیپ کا کیرئیر تقریباً 7  دہائیوں پر مشتمل  تھا جس دوران انہوں نے 400 سے زیادہ فلموں میں اداکاری  کے جوہر دکھائے اور کئی  یادگار پرفارمنس کے ذریعے  ایک مشہور کامیڈین بن گئے۔

  اپنے طویل کیرئیر کے دوران جگدیپ بالی وڈ کے کئی  شاندار پروجیکٹس کا حصہ رہے جن میں  فلم آر پار ، کھلونا ، گورا اور کالا، قربانی، شعلے، شہنشاہ ، پھول اور کانٹے سمیت چائنا گیٹ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جگدیپ 29 مارچ 1939 کو ایک بیرسٹر  کے گھر میں پیدا ہوئے تاہم  والد کے انتقال کے بعد انہوں نے  سڑکوں پر صابن، کنگھی اور پتنگیں بیچنا شروع کردیں۔

تاہم   1951 میں فلم افسانہ سے بطور چائلڈ آرٹسٹ اداکاری کا آغاز کیا اس کے بعد جگدیپ دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی سنیما کے ایک مشہور کامیڈین بن کر ابھرے۔

کامیڈین جگدیپ نے 1975 کی بلاک بسٹر فلم’ شعلے‘  میں سورما بھوپالی کا کردار اداکیا تھا ، یہ کردار ان کے کیرئیر  کیلئے ایک  اہم سنگ میل ثابت ہوا اور  فلم شعلے کے برسوں بعد، راج کمار سنتوشی کی کامیاب فلم ’ انداز اپنا اپنا ‘ میں ان کا کردار بھی مداحوں کا پسندیدہ بن گیا۔

کامیڈین جگدیپ نے تین شادیاں کیں

جگدیپ نے تین شادیاں کیں، ان کی پہلی بیوی نسیم بیگم سے ان کا ایک بیٹا حسین جو 2009 میں انتقال کرگیا اور دو بیٹیاں ہیں جن کا نام ثریا اور شکیرا ہے۔

کامیڈین جگدیپ نے دوسری شادی صغرا بیگم سے کی جس سے ان کے دو بیٹے جاوید جعفری اور نوید جعفری  ہیں،  بعد ازاں انہوں نے ناظمہ سے تیسری شادی کی جس سے ان کی ایک بیٹی مسکان جعفری ہے۔

The post صابن اور پتنگیں بیچنے والا لڑکا جس نے اداکاری میں امیتابھ بچن کو بھی ٹف ٹائم دیا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29294/feed 0
ٹرمپ کی وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مستعفی https://www.urdujaeza.com/archives/29291 https://www.urdujaeza.com/archives/29291#respond Sat, 29 Mar 2025 07:25:56 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29291 واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی فنڈنگ روکنے […]

The post ٹرمپ کی وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مستعفی first appeared on .

]]>
واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ دیدیا۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے مڈل ایسٹرن اسٹیڈیز سینٹر کی سرکردہ شخصیات نے بھی اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ دیدیا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی پر الزام لگایا تھا کہ وہ یہودی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو ہراساں کیے جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

 انتظامیہ نے کہا تھا کہ یونیورسٹی کی 400ملین ڈالر فنڈز میں کٹوتی کی جارہی ہے۔

The post ٹرمپ کی وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مستعفی first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29291/feed 0
پہلا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی https://www.urdujaeza.com/archives/29288 https://www.urdujaeza.com/archives/29288#respond Sat, 29 Mar 2025 07:22:26 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29288 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ […]

The post پہلا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی first appeared on .

]]>
3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔

میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9  وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

The post پہلا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29288/feed 0
اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید https://www.urdujaeza.com/archives/29286 https://www.urdujaeza.com/archives/29286#respond Sat, 29 Mar 2025 07:19:43 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29286 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  غزہ کے مختلف حصوں پر […]

The post اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید first appeared on .

]]>
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  غزہ کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد50 ہوگئی ہے۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خان یونس کے 8 شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کی مارکیٹ سمیت  مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

The post اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29286/feed 0
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھ دیا https://www.urdujaeza.com/archives/29283 https://www.urdujaeza.com/archives/29283#respond Sat, 29 Mar 2025 07:14:20 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29283 پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے […]

The post علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھ دیا first appeared on .

]]>
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان آصف زرداری کو خط دیا۔

علی امین گنڈاپور نے خط میں لکھا کہ  2018 میں سابقہ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا، ضم اضلاع کے انضمام سے صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا لیکن ابھی تک اس آبادی کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں مل رہا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سابق فاٹا کا شیئر وفاقی حکومت کو مل رہا ہے جوغیر آئینی ہے، مالی وسائل کی تقسیم کے لیے 10 واں این ایف سی اجلاس جلد بلایا جائے۔

The post علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھ دیا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29283/feed 0
کراچی: کورنگی کریک میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سامنے آگئی https://www.urdujaeza.com/archives/29279 https://www.urdujaeza.com/archives/29279#respond Sat, 29 Mar 2025 07:09:18 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29279 کراچی کے علاقے کورنگی کریک پر گڑھے میں لگنے والی […]

The post کراچی: کورنگی کریک میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سامنے آگئی first appeared on .

]]>
کراچی کے علاقے کورنگی کریک پر گڑھے میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کی وجہ سامنے آگئی۔

تیل وگیس ماہرین کا کہنا ہے کہ کورنگی کریک میں آگ گیس کے زیر  زمین ذخیرے میں لگی ہوگی، یہ کم گہرائی میں موجود گیس کا چھوٹا زخیرہ ہو سکتا ہے۔

سی ای او کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے ہم نے 1200 فٹ تک گہرائی میں کھدائی کی تھی، ہم نے مٹی کی ٹیسٹنگ کروائی تھی،گیس موجودگی کی رپورٹ نہیں تھی، کھدائی بورنگ کے پانی کیلئے کی گئی تھی۔

دوسری جانب چیف فائر افسر محمد ہمایوں کا کہنا ہے رات گئے آگ لگی تو فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچائی گئیں، پانی کاچھڑکاؤ، مٹی اور ریت کا استعمال روک دیا ہے۔

محمد ہمایوں کا کہنا ہے آگ لگنے کی جگہ سے پانی اور ریت سمیت مختلف نمونے لیے جا رہے ہیں، ٹیسٹ کے رزلٹ کے بعد معلوم ہوگا کہ کونسی گیس ہے، رزلٹ میں 2 سے 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

چیف فائر افسر کا کہنا ہے یہاں گیس لائن ہے یاگیس پاکٹ حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جا سکتا، مختلف اداروں کیساتھ مل کر آگ بجھانے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں، کھدائی کے دوران رات گئے اچانک آگ لگی تھی۔

The post کراچی: کورنگی کریک میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سامنے آگئی first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29279/feed 0
لاہور: چچا نے 9 سالہ بھتیجے کو بدفعلی کے بعد پھندا ڈال کر قتل کر دیا https://www.urdujaeza.com/archives/29276 https://www.urdujaeza.com/archives/29276#respond Fri, 28 Mar 2025 11:28:03 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29276 لاہور  کے علاقے ٹاؤن شپ میں 9 سالہ بچے  کے […]

The post لاہور: چچا نے 9 سالہ بھتیجے کو بدفعلی کے بعد پھندا ڈال کر قتل کر دیا first appeared on .

]]>
لاہور  کے علاقے ٹاؤن شپ میں 9 سالہ بچے  کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور بچے کا قاتل اس کا اپنا چچا نکلا۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ بچے کو اس کے چچا نے بدفعلی کے بعد قتل کیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ڈی آئی جی ذیشان رضا کا بتانا ہے کہ  ملزم نے 9 سال کے بھتیجے کو زیادتی کے بعد رسی کا پھندا ڈال کرقتل کیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

The post لاہور: چچا نے 9 سالہ بھتیجے کو بدفعلی کے بعد پھندا ڈال کر قتل کر دیا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29276/feed 0
عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کا حکم https://www.urdujaeza.com/archives/29273 https://www.urdujaeza.com/archives/29273#respond Fri, 28 Mar 2025 11:25:37 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29273 راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران […]

The post عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کا حکم first appeared on .

]]>
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور  بچوں سے بات کرانے کا حکم دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔

سماعت کے بعد عدالت نے بانی  پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے عمران خان کو فوری طور پر کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات بھی کرائی جائے،عید مذہبی تہوار ہے، درخواست گزار کی بچوں سے فوری بات کرائی جائے۔

The post عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کا حکم first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29273/feed 0