اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت بڑی آمدن پر سپر ٹیکس لگ گیا ہے۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس دینا ہو گا جب کہ 40 سے 50 کروڑ روپے کمائی پر 8 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔
اعداد و شمار کے تحت 35 سے 40 کروڑ روپے آمدن پر ٹیکس 4 فیصد سے بڑھا 6 فیصد کر دیا گیا ہے جب کہ 30 سے 35 کروڑ روپے کمانے والے بھی اب 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 15 سے 30 کروڑ روپے آمدن تک سپر ٹیکس کی پرانی شرح برقرار رہے گی۔