بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے سیلاب سے متاثرہ علاقے مظفر پور میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر طلب کیا گیا تھا۔ضلع مظفرپور میں سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کے باعث سیلاب سے بھرے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں بھارتی فضائیہ کے 4 اہلکار سوار تھے جو کہ سب محفوظ رہے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد مقامی سیلاب زدگان نے بھارتی فضائیہ کے چاروں اہلکاروں کو ریسکیو کیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ ہیلی کاپٹر آدھا پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور پانی امداد میں مصروف افراد کے سینے تک آرہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے سامنے کا شیشہ متاثر ہوا ہے اور پروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔