اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم کی آمد ہماری معیشت کے لیے بہترین ثابت ہورہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم کی آمد ہماری معیشت کے لیے بہترین ثابت ہورہی ہے، یہاں سے ملائیشیا گوشت ایکسپورٹ کیا جائے گا اسی طرح چاول کی ایکسپورٹ بڑھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی اور اے آئی کے معاملات میں فروغ دیا جائے گا، ابتدائی طور پر ایک لاکھ ٹن چاول اور 200 ملین ڈالر کا گوشت پاکستان سے ملائیشیا ایکسپورٹ کیا جائے گا۔