قومی کرکٹر اور بابراعظم کے قریبی ساتھی لیگ اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا تھا جس نے مداحوں سمیت سابق کرکٹرز کو حیرت زدہ کردیا تھا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر عثمان قادر کی اہلیہ صوبیہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے بطور پاکستانی ایک سیاہ دن ہے، پاکستان میں من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے اور اقربا پروری پائی جاتی ہے۔