علی امین گنڈاپور کو حراست میں لے لیاگیا، سرکاری ذرائع کی تردید
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہائوس سے گرفتارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایاکہ علی امین گنڈا پورکو ریاست کیخلاف حملہ آور ہونے پرقانونی کارروائی کی جائے گی، ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانیکیالزامات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنیکے الزامات ہیں۔دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی کے پی سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، رینجرز نے کے پی ہاس اسلام آباد کو سیل کر دیا ہے۔میڈیا چینل میں علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپورکا کہنا تھاکہ رینجرزعلی امین کی گرفتاری کیلئے کے پی ہائوس گئی ہے، کے پی ہائوس میں پکڑ دھکڑ جاری ہے اور بھائی علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔