پی ٹی آئی کا احتجاج قانونی حق ہے۔ حکومت انہیں سہولت دے، حافظ نعیم الرحمن
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت ملکی صورتحال تشویشناک ہے۔ حکومت امن و امان قائم کرنے کے نام پر جمہوری اعتبار سے انتہائی شرمناک ہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج قانونی حق ہے حکومت انہیں سہولت دے۔ اگر مظاہرین کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے تو شہر کو کنٹینر سے کیوں بند کردیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور کو بھی مکمل طورپر بند کردیا ہے۔ ہم کس کس طرح شہروں اور دیہاتوں سے گزر کر لاہور پہنچے۔ کنٹینرز سے حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔245کو لاگو کردیا ہے، فوج کو عوام کے سامنے لا کھڑا کرنا کیا اس سے حکومت کو فائدہ ہوگا۔ اس سے فوج و عوام کا فائدہ نہیں، ساری صورتحال کو نارمل کیاجائے، آنسو گیس، لوگوں کو تنگ و صوبہ جام کرنا قابل قبول نہیں۔امیر جماعت نے کہا کہ ہم فوری طورپر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو پارٹی جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے اسے اجازت دے۔ پورا پنجاب پریشان ہوگیا ہے، موٹروے، جی ٹی روڈ بند ہے، بیماروں کا کیا حال ہوگا۔ پاکستانی عوام اذیت کا شکار ہیں حکومت کے پاس طاقت ہے تو وہ صورتحال کو بہتر بنائے۔