اڈیالہ جیل : عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر18اکتوبر تک پابندی عائد
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں 18اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلا، فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کیباعث لگائی گئی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔