ملک میں اسٹیل سمیت مختلف کمپنیاں 29ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کر رہی ہیں،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں اسٹیل سمیت مختلف کمپنیاں 29ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کر رہی ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ مجموعی طور پر 128 ارب روپے سیلز ٹیکس کی چوری کی جارہی ہے، ٹیکسٹائل بزنس میں 23 ارب روپے سے زائد، سیمنٹ کے لییکوئلے کے بزنس میں 18 ارب روپے، بیٹریاں بنانے کے کاروبار میں 11ارب اور بیوریجز کے کاروبار میں 15 ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ کمپنیوں کا جھوٹ برداشت نہیں کرسکتے، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ انفورسمنٹ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب ساڑھے 13 فیصد تک بڑھانا ہے، سیلز ٹیکس کی چوری روکنی ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے،کوئی ملازم ہو یا ٹیکس دہندہ جو بھی ملوث ہوا کارروائی ہوگی۔