پنجاب فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا
پنجاب فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔دو ہفتوں میں گندم کی قیمت میں 300روپے من کا اضافہ ہوا ہے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے: چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن ۔پنجاب کی فلور ملز نے مبینہ طورپر گندم کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر آٹے کی قیمت فی کلو ایک روپیہ بڑھا دی۔چیئرمین پنجاب فلار ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ دو ہفتوں میں گندم کی قیمت میں 300 روپے من کا اضافہ ہوا ہے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک غیر قانونی نوٹیفکیشن کیساتھ آزاد منڈیوں کی معیشت کو کنٹرول نہیں کر سکتا، فلار ملز کو شوکاز نوٹسز واپس لیے جائیں۔