اسلام آباد:5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ، مزید 8 بارے جلد قوم کو خوشخبری سنائینگے، وزیر اطلاعات
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہو گئے ، 8مزید آئی پی پیزبارے جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے، بجلی کے معاملے پر حکومت کی بھرپور توجہ ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلا نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس سمیت فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جاتی ہے۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی ہے۔پانچ آئی پی پیز کو اس لئے بند کیا گیا ہے کہ کیپسٹی پیمنٹس میں کمی ہو، جولائی سے ستمبر تک سبسڈی دینے۔ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ اور پانچ آئی پی پیز کے بند ہونے سے بجلی کے بلوں پر بہت فرق پڑا ہے۔سردیوں میں بجلی کے بل کم آتے ہیں، اگلی گرمیوں کے موسم سے پہلے بجلی کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ شرح سود میں کمی آئی ہے، معاشی اشاریئے مثبت ہیں۔ ہم معاشی بحالی کی طرف جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 50 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ پنجاب حکومت نے 201 سے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 45 ارب روپے کی سبسڈی دی ہر سال وفاقی حکومت 300 یونٹ تک 276 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرتی ہے۔وفاق اور پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سبسڈیز دیں۔ سالانہ سبسڈی 300 یونٹ تک کے صارفین کو دی جاتی ہے۔ 8 مزید آئی پی پیز کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری دی جائے گی۔ ان کے ریٹس کم کئے گئے ہیں۔کئی سو ارب روپے کی بچت ہوگی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ شرح سود میں کمی آئی ہے، معاشی اشاریئے مثبت ہیں۔ ہم معاشی بحالی کی طرف جا رہے ہیں۔ سردیوں میں بجلی کے بل کم آتے ہیں، اگلی گرمیوں کے موسم سے پہلے بجلی کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔