اسلام آباد:27 ویں ترمیم آئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے: فضل الرحمان
اسلام آباد :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم نہیں آئے گی، اگر ایسا ہوا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل ڈرافٹ اور فائنل ہونے والے ڈرافٹ میں فرق تھا، آئینی ترمیم کی 56 کلاز تھیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ہوں ،حکومت میں جانیکا کوئی ارادہ نہیں ہے، 27ویں ترمیم نہیں آئیگی بھرپور مزاحمت کریں گے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑاناغیر سیاسی سوچ ہے، وفاق پرچڑھائی کاتاثرملک کوتقسیم کرنے کے برابر ہے۔