کراچی:عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ کو بری کردیا
کراچی: عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی خاتون ملزمہ کو بری کردیا۔کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس ملزمہ کو بری کردیا۔ نجی ٹی کے مطابق متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال اگست میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیروں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔